اکستان خاص خیلی راجونی اتحاد کے سربراہ چیف سردار راجا غلام مرتضیٰ خاص خیلی نے کہا ہے کہ پاکستان کی 70 فیصد معیشت کا دارومدار زراعت پر ہے، جبکہ بھارت عالمی اداروں کی ثالثی میں طے پانے والے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان کے پانی پر قبضہ کرکے اسے نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے۔اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ …
سندھ طاس معاہدہ، بھارت کو پاکستان کا پانی روکنے کا کوئی حق نہیں، چیف سردار راجا غلام مرتضیٰ خاص خیلی

مزید خبریں
حیدرآباد۔ 18 اپریل (اے پی پی):پاکستان خاص خیلی راجونی اتحاد کے سربراہ چیف سردار راجا غلام مرتضیٰ خاص خیلی نے کہا ہے کہ پاکستان کی 70 فیصد معیشت کا دارومدار زراعت پر ہے، جبکہ بھارت عالمی اداروں کی ثالثی میں طے پانے والے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان کے پانی پر قبضہ کرکے اسے نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے۔اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بھارت کے اس اقدام کے خلاف عالمی اداروں میں آواز اٹھانی چاہیے۔
انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی قیمت پر بھارت کی اس بدمعاشی کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ ایک بین الاقوامی معاہدہ ہے جو پاکستان اور بھارت کے درمیان طے پایا تھا، لہٰذا بھارت کو اس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان کا پانی روکنے کا کوئی حق حاصل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کی مختلف برادریوں پر مشتمل پاکستان خاص خیلی راجونی اتحاد اس قومی مسئلے پر حکومت پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، جبکہ پاکستانی عوام بھارت کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے متحد ہے۔








