راولپنڈی، پشاور اور دیگر مختلف شہروںمیں 5.5 شدت کا زلزلہ

راولپنڈی، پشاور اور دیگر مختلف شہروں کو 5.5 شدت کے زلزلے نے ہلا کر رکھ دیا جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ سوات، ہنگو، شمالی وزیرستان اور چترال جیسے علاقوں میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے۔

اسلام آباد۔18اپریل (اے پی پی):راولپنڈی، پشاور اور دیگر مختلف شہروں کو 5.5 شدت کے زلزلے نے ہلا کر رکھ دیا جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ سوات، ہنگو، شمالی وزیرستان اور چترال جیسے علاقوں میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 199 کلومیٹر تھی۔

زلزلے کا مرکز افغانستان کے ہندوکش پہاڑی سلسلے میں واقع تھا۔ زلزلے کے باعث خیبر پختونخوا کے مختلف علاقے لرز اٹھے جن میں پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، ہری پور، ملاکنڈ، صوابی، خیبر، سوات، بونیر، شانگلہ اور چترال شامل ہیں۔ افغانستان کے کئی علاقوں میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے۔ حکام نے تصدیق کی ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔