سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے سوڈان کی عبوری خودمختار کونسل کے سربراہ عبدالفتاح البرہان سے ملاقات کی۔
شہزادہ محمد بن سلمان اور البرہان کا سوڈان کی خودمختاری برقرار رکھنے پر زور

مزید خبریں
ریاض ۔21اپریل (اے پی پی):سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے سوڈان کی عبوری خودمختار کونسل کے سربراہ عبدالفتاح البرہان سے ملاقات کی۔العربیہ کے مطابق ملاقات کے دوران سوڈان کی موجودہ صورتحال، حالیہ جنگ کے اثرات اور اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔دونوں رہنمائوں نے سوڈان کی سلامتی، استحکام، اس کی خودمختاری کے تحفظ اور علاقائی سالمیت کو یقینی بنانے پر زور دیا۔








