غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم پانچ فلسطینی شہید ہو گئے، جس کی تصدیق فلسطینی محکمہ صحت کے حکام نے کی ہے۔
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں مزید 5 فلسطینی شہید

مزید خبریں
رام اللہ ۔21اپریل (اے پی پی):غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم پانچ فلسطینی شہید ہو گئے، جس کی تصدیق فلسطینی محکمہ صحت کے حکام نے کی ہے۔شنہوا کے مطابق طبی ذرائع نے بتایا کہ وسطی غزہ کے البریج کیمپ میں ایک اسرائیلی حملے کے نتیجے میں ایک شخص شہید ہوا، جبکہ غزہ سٹی میں ایک اور حملے میں ایک شخص شہید اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔
بعد ازاں جنوبی غزہ کے شہر خان یونس کے مغربی علاقے میں ہونے والے فضائی حملے میں مزید تین افراد شہید ہو گئے، جس کی تصدیق ناصر ہسپتال کے حکام نے کی۔یہ واقعات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب اسرائیل اور حماس کے درمیان دو سالہ جنگ کے بعد اکتوبر میں امریکا کی ثالثی میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا تھا، تاہم اس کے اہم نکات پر عملدرآمد کے حوالے سے پیش رفت تعطل کا شکار ہے۔








