وینزویلا میں امریکی پابندیوں کے خلاف ملک گیر احتجاجی مہم جاری ہے، جس کی قیادت قومی اسمبلی کے صدر خورخے روڈریگز کر رہے ہیں۔
وینزویلا میں امریکی پابندیوں کے خلاف ملک گیر احتجاجی مہم جاری

مزید خبریں
کراکس۔21اپریل (اے پی پی):وینزویلا میں امریکی پابندیوں کے خلاف ملک گیر احتجاجی مہم جاری ہے، جس کی قیادت قومی اسمبلی کے صدر خورخے روڈریگز کر رہے ہیں۔شنہوا کے مطابق سان فیلکس کے علاقے سیرو ایل گیالو میں منعقدہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے خورخے روڈریگز نے کہا کہ پابندیوں کا خاتمہ ناگزیر ہے اور اس مقصد کے لیے قومی یکجہتی ضروری ہے۔
انہوں نے عوام پر زور دیا کہ اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر مشترکہ مفادات پر توجہ دی جائے۔یہ مہم 19 اپریل کو قائم مقام صدر ڈیلسی روڈریگز کی جانب سے شروع کی گئی، جس کے تحت زولیا، تاچیرا اور امازوناس سمیت مختلف ریاستوں میں ریلیاں اور عوامی اجتماعات منعقد کیے جا رہے ہیں۔
ڈیلسی روڈریگز کا کہنا ہے کہ گزشتہ تقریباً ایک دہائی سے جاری اقتصادی پابندیوں نے ملک میں پیدا ہونے والے لاکھوں بچوں کی بنیادی سہولیات تک رسائی کو محدود کر دیا ہے، اس لیے ان پابندیوں کا خاتمہ ضروری ہے۔








