جاپان کے صوبہ اوئیتا میں فوجی تربیتی مشق کے دوران گولہ بارود کے دھماکے میں تین افراد ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔شنہوا کے مطابق یہ واقعہ جاپان گراؤنڈ سیلف ڈیفنس فورس کے ہِیجودائی تربیتی علاقے میں پیش آیا
جاپان میں فوجی تربیتی مقام پر دھماکہ، 3 افراد ہلاک، ایک زخمی ہو گیا

مزید خبریں
ٹوکیو۔21اپریل (اے پی پی):جاپان کے صوبہ اوئیتا میں فوجی تربیتی مشق کے دوران گولہ بارود کے دھماکے میں تین افراد ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔شنہوا کے مطابق یہ واقعہ جاپان گراؤنڈ سیلف ڈیفنس فورس کے ہِیجودائی تربیتی علاقے میں پیش آیا، جہاں مشق کے دوران اچانک دھماکہ ہوا اور متعدد اہلکار اس کی زد میں آ گئے۔
اطلاعات کے مطابق متاثرہ افراد کا تعلق ٹینک یونٹ سے تھا جو اس وقت تربیتی سرگرمیوں میں مصروف تھا۔حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، جبکہ زخمی اہلکار کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔








