آسٹریلیا کی مشرقی ریاستوں کوئنزلینڈ اور نیو ساؤتھ ویلز (این ایس ڈبلیو) میں کام کی جگہوں پر پیش آنے والے دو الگ الگ واقعات میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔
آسٹریلیا میں دو مختلف واقعات میں 2افراد ہلاک

مزید خبریں
کینبرا ۔21اپریل (اے پی پی):آسٹریلیا کی مشرقی ریاستوں کوئنزلینڈ اور نیو ساؤتھ ویلز (این ایس ڈبلیو) میں کام کی جگہوں پر پیش آنے والے دو الگ الگ واقعات میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔شنہوا کے مطابق ریاستی ریگولیٹری اداریریسورسز سیفٹی اینڈ ہیلتھ کوئنزلینڈ نے منگل کو بتایا کہ ایک کان میں فورک لفٹ حادثے کے نتیجے میں ایک مزدور ہلاک ہو گیا۔ہنگامی خدمات کو دوپہر2بجکر20منٹ پرمرکزی برسبین سے 20 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع کان میں ایک شخص کے شدید زخمی ہونے کی اطلاع ملی۔
آر ایس ایچ کیوکے ترجمان نے کہا کہ اس واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔دوسری جانب نیو ساؤتھ ویلز پولیس فورس نے بتایا کہ شمال مغربی سڈنی میں صبح 11بجکر 30منٹ پر ایک ورک پلیس حادثے کی اطلاع پر ایمرجنسی سروسز کو طلب کیا گیا۔پولیس کے مطابق موقع پر موجود افراد نے بتایا کہ 49 سالہ شخص شیشے کی چادریں پہنچا رہا تھا کہ اسی دوران کئی چادریں اس پر گر گئیں۔اسے ایمبولینس اہلکاروں نے طبی امداد دی، تاہم وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔پولیس نے جائے وقوعہ کو سیل کر دیا ہے اور متعلقہ ورک پلیس سیفٹی اداروں کو اطلاع دے دی ہے۔








