اسرائیلی فوج نے جنگ بندی کے باوجود جنوبی لبنان میں 70 سے زائد دیہات کے رہائشیوں کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کر دی ہے۔
اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں 70 دیہات کے رہائشیوں کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کر دی

مزید خبریں
تل ابیب۔21اپریل (اے پی پی):اسرائیلی فوج نے جنگ بندی کے باوجود جنوبی لبنان میں 70 سے زائد دیہات کے رہائشیوں کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کر دی ہے۔العربیہ اردو کے مطابق فوج کے ترجمان افخای ادرعی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں جنوبی لبنان میں شہریوں کو متنبہ کیا کہ وہ مخصوص دیہات کی طرف یا دریائے لیطانی کے قریب علاقوں میں نہ جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی افواج جنگ بندی کے دوران بھی علاقے میں موجود ہے۔
ترجمان نے لبنانی شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ سرحدی دیہات میں تاحکمِ ثانی واپس نہ جائیں اور ممکنہ سکیورٹی خطرات کو مدنظر رکھیں۔دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے جنوبی لبنان میں ایک میزائل لانچنگ پلیٹ فارم کو نشانہ بنایا ہے جو حملے کے لیے تیار تھا۔فوج کے مطابق یہ پلیٹ فارم اسرائیلی شہریوں اور فوجیوں کے لیے براہِ راست خطرہ تھا۔








