جرمنی نے اسرائیل۔یورپی یونین تعاون کا معاہدہ معطل کرنے کے مطالبات مسترد کر دیئے

جرمنی نے اسرائیل۔یورپی یونین تعاون کا معاہدہ معطل کرنے کے مطالبات مسترد کر دیے۔العربیہ اردو کے مطابق سپین اور آئرلینڈ نے لکسمبرگ میں یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں معاہدہ معطل کرنے کا معاملہ دوبارہ سامنے رکھا تھا،لیکن جرمن وزیرِ خارجہ جوہان واڈے فول نے اس تجویز کو ”نامناسب” قرار دیا۔

لکسمبرگ۔22اپریل (اے پی پی):جرمنی نے اسرائیل۔یورپی یونین تعاون کا معاہدہ معطل کرنے کے مطالبات مسترد کر دیے۔العربیہ اردو کے مطابق سپین اور آئرلینڈ نے لکسمبرگ میں یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں معاہدہ معطل کرنے کا معاملہ دوبارہ سامنے رکھا تھا،لیکن جرمن وزیرِ خارجہ جوہان واڈے فول نے اس تجویز کو ”نامناسب” قرار دیا۔انہوں نے اجلاس کے آغاز میں کہاکہ ہمیں اہم مسائل پر اسرائیل سے بات کرنی ہے۔ اس معاملے پر اسرائیل سے تنقیدی، تعمیری گفتگو ہونی چاہیے، ہم اسی کے لیے کھڑے ہیں۔

لبنان پر اسرائیلی حملے اور مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے لیے سزائے موت کے نئے قانون کے بعد یورپی یونین کے رکن ممالک کا اسرائیل سے رویہ جو پہلے ہی غزہ جنگ میں اس کے طرزِ عمل پر سخت تھا، مزید سخت ہو گیا۔آئرش وزیرِ خارجہ ہیلن میک اینٹی نے کہاکہ ہمیں عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں یہ یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ ہماری بنیادی اقدار محفوظ رہیں۔