مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے خطے میں کشیدگی اور تصادم کو روکنے کے لیے حالیہ جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے مطلوبہ سکون کے حصول کی جانب ایک مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔
مصر کا علاقائی اور عالمی سطح پر امن و استحکام کے قیام کا مطالبہ

مزید خبریں
قاہرہ۔22اپریل (اے پی پی):مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے خطے میں کشیدگی اور تصادم کو روکنے کے لیے حالیہ جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے مطلوبہ سکون کے حصول کی جانب ایک مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔العربیہ کے مطابق صدر السیسی نے قاہرہ میں فن لینڈ کے صدر الیگزینڈر اسٹب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے سفارتی راستے کو مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ پرامن حل تک پہنچنے کے مواقع کی حمایت کی جا سکے اور تصادم کے دائرے کی وسعت کے خطرات کو کم کیا جا سکے۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں متعدد علاقائی اور عالمی مسائل، خاص طور پر مشرق وسطیٰ سے متعلق امور زیرِ بحث آئے جس میں ہونے والی تبدیلیوں کے اثرات خطے کی حدود سے باہر تک پھیل چکے ہیں۔ صدر السیسی نے علاقائی اور عالمی سطح پر امن و استحکام کے حصول کے لیے مختلف شراکت داروں کے درمیان مسلسل ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا۔








