کوئٹہ میں پولیس ٹرک پر کار خود کش حملے میں 5اہلکاروں سمیت6 افراد شہید ، 22زخمی ، دھماکے کے بعد ٹرک میں آگ بھڑک اٹھی

کوئٹہ۔18 اکتوبر(اے پی پی)کوئٹہ میں پولیس ٹرک پر مبینہ کارخود کش حملے میں 5پولیس اہلکاروں سمیت 6افراد شہید جبکہ 22زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق بدھ کی صبح کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پرنامعلوم خود کش حملہ آور نے دھماکے سے بھری گاڑی پولیس کے ٹرک سے ٹکرادی جس کے نتیجے میں 5پولیس اہلکاروں سمیت6افراد شہید جبکہ 22زخمی ہوگئے دھماکے کے بعد پولیس کے ٹرک میں آگ بھڑک اٹھی۔ فائر بریگیڈ …

کوئٹہ۔18 اکتوبر(اے پی پی)کوئٹہ میں پولیس ٹرک پر مبینہ کارخود کش حملے میں 5پولیس اہلکاروں سمیت 6افراد شہید جبکہ 22زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق بدھ کی صبح کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پرنامعلوم خود کش حملہ آور نے دھماکے سے بھری گاڑی پولیس کے ٹرک سے ٹکرادی جس کے نتیجے میں 5پولیس اہلکاروں سمیت6افراد شہید جبکہ 22زخمی ہوگئے دھماکے کے بعد پولیس کے ٹرک میں آگ بھڑک اٹھی۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پرپہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی فرنٹیر کور بلوچستان اور پولیس کی بھاری نفری بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر نعشوں اور زخمیوں کو ایمبولینسوں کے ذریعے سول ہسپتال کوئٹہ پہنچادیا۔

Leave a Reply