سیکرٹری وزارت منصوبہ بندی و ترقی کا پاکستان پلاننگ اینڈ مینجمنٹ انسٹیٹیوٹ میں تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) سیکرٹری وزارت منصوبہ بندی و ترقی شعیب احمد صدیقی نے کہاہے کہ حکومت رواں مالی سال میں انسانی ترقی کی بہتری کے لئے 115 ارب کے ترقیاتی فنڈز خرچ کرے گی ، پاکستان دنیا کا چھٹا سب سے گنجان آباد ملک ہے، پاکستان میں سات فیصد سے زائد آبادی ان افراد پر مشتل ہے جن کی عمر ساٹھ سال سے زیادہ ہے …

اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) سیکرٹری وزارت منصوبہ بندی و ترقی شعیب احمد صدیقی نے کہاہے کہ حکومت رواں مالی سال میں انسانی ترقی کی بہتری کے لئے 115 ارب کے ترقیاتی فنڈز خرچ کرے گی ، پاکستان دنیا کا چھٹا سب سے گنجان آباد ملک ہے، پاکستان میں سات فیصد سے زائد آبادی ان افراد پر مشتل ہے جن کی عمر ساٹھ سال سے زیادہ ہے جو کہ مجموعی طور پر ایک کروڑ تیس لاکھ سے زائد بنتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے پاکستان پلاننگ اینڈ مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ میں وزارت منصوبہ بندی کے زیر اہتمام محفوط اور باعظمت عمر رسیدگی سب کا یکساں حق کے عنوان سے ایک روزہ ڈائیلاگ کی اختتامی تقریب میں کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سات فیصد سے زائد آبادی ان افراد پر مشتل ہے جن کی عمر ساٹھ سال سے زیادہ ہے جو کہ مجموعی طور پر ایک کروڑ تیس لاکھ سے زائد بنتے ہیں۔ اب تک کے تخمینوں کے مطابق یہ تعداد دو ہزار سے بڑھ کر دو ہزار پچاس تک چار کروڑ چالیس لاکھ تک ہو جائے گی۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ آنے والے وقتوں میں اس چیلنج سے عہدہ براہ ہونے کے لیے بہترین ماحول اور صحت کی سہولیات کی فراہمی پر توجہ دی جائے۔

Leave a Reply