سعودی فالکنز کلب نے 2026 میں فالکنری ایونٹس کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔
فالکنری ایونٹس 2026: سعودی فالکنز کلب نے شیڈول کا اعلان کر دیا

مزید خبریں
ریاض۔28اپریل (اے پی پی):سعودی فالکنز کلب نے 2026 میں فالکنری ایونٹس کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔اردو نیوز کے مطابق فالکنری ایونٹس میں سرگرمیوں کی ایک وسیع رینج شامل کی گئی ہے جس کا مقصد قومی ورثے کو فروغ دینا اور انٹرنیشنل فالکنری سینٹر کے طور پر سعودی عرب کی پوزیشن کو مضبوط کرنا ہے۔ایس پی اے کے مطابق کیلنڈر کا آغاز 5 سے 25 اگست تک انٹرنیشنل فالکن بریڈز کی نیلامی سے ہوگا، جس میں ایلیٹ بریڈرز اور مقامی اور بین الاقوامی فالکن فارمز کی نمائش شامل ہے۔سعودی فالکنز کلب میں مقامی فالکنز کی نیلامی یکم اکتوبر سے 30 نومبر تک جاری رہے گی۔سعودی انٹرنیشنل فالکنز اینڈ ہنٹنگ ایگزیبیشن یکم سے دس اکتوبر تک ریاض کے شمال میں واقع ملہم کلب کے ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوگی، جس میں ثقافت، تفریح، سیاحت اور ماحولیاتی سرگرمیوں کا احاطہ کیا جائے گا۔الملوح ریس 4 سے 6 اکتوبر تک جاری رہے گی جس میں فالکنزز انعامات اور ٹائٹل کے لیے مقابلہ کریں گے۔سیزن کا اختتام 17 سے 30 نومبر تک کنگ عبدالعزیز فالکنری فیسٹیول کے ساتھ ہوگا، جس میں 38 ملین ریال سے زیادہ کے انعامات رکھے گئے ہیں۔ بعد ازاں 12 سے 28 دسمبر تک فالکنز کلب کپ کا انعقاد ہوگا۔








