وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت میکرو اکنامک استحکام کو برقرار رکھنے کیلئے بلند ترین، پائیدار اور شمولیتی اقتصادی گروتھ پر توجہ دے رہی ہے۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو یہاں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ قبل ازیںگورنر سٹیٹ بینک طارق باجوہ نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے عالمی بینک اور …

اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت میکرو اکنامک استحکام کو برقرار رکھنے کیلئے بلند ترین، پائیدار اور شمولیتی اقتصادی گروتھ پر توجہ دے رہی ہے۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو یہاں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ قبل ازیںگورنر سٹیٹ بینک طارق باجوہ نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے عالمی بینک اور آئی ایم ایف کو گزشتہ چار سال کے دوران حاصل کردہ اقتصادی استحکام کو برقرار رکھنے اور اقتصادی ترقی کی بلند ترین شرح حاصل کرنے سے متعلق حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا تھا۔وفاقی وزیرکو عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے حالیہ اجلاسوں میں پاکستانی وفد کی شرکت سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے گورنر سٹیٹ بینک نے کہا کہ عالمی بینک اور آئی ایم ایف کو پاکستان نے آگاہ کیا تھا کہ حکومت گزشتہ چار سال کے دوران حاصل کردہ اقتصادی استحکام کو برقرار رکھنے اور اقتصادی گروتھ کی بلند ترین شرح کو حاصل کرنے پر توجہ دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اجلاسوں کے دوران پی ایم پیکج برائے ایکسپورٹرز اور پالیسی آپشنز سمیت حالیہ اکاﺅنٹ خسارے پر قابو پانے اور ایکسٹرنل اکاﺅنٹ پوزیشن مستحکم کرنے سے متعلق حکومتی اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

Leave a Reply