وقار یونس کا ریکارڈ پاش پاش، حسن علی ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں تیز ترین 50 وکٹیں لینے والے پاکستانی باﺅلر بن گئے رواں برس زیادہ وکٹوں کی فہرست میں بھی سب کو پیچھے چھوڑ دیا ابوظہبی ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) پاکستانی ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باﺅلر حسن علی نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں وکٹوں کی نصف سنچری مکمل کر لی، وہ تیز ترین 50 وکٹیں …
وقار یونس کا ریکارڈ پاش پاش، حسن علی ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں تیز ترین 50 وکٹیں لینے والے پاکستانی باﺅلر بن گئے

مزید خبریں
وقار یونس کا ریکارڈ پاش پاش، حسن علی ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں تیز ترین 50 وکٹیں لینے والے پاکستانی باﺅلر بن گئے
رواں برس زیادہ وکٹوں کی فہرست میں بھی سب کو پیچھے چھوڑ دیا
ابوظہبی ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) پاکستانی ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باﺅلر حسن علی نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں وکٹوں کی نصف سنچری مکمل کر لی، وہ تیز ترین 50 وکٹیں لینے والے پاکستانی باﺅلر بن گئے جبکہ انہوں نے مجموعی طور پر مشترکہ طور پر دنیا کے چوتھے تیز ترین باﺅلر ہونے کا اعزاز بھی پا لیا ہے، حسن علی نے سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے تیسرے ایک روزہ میچ میں انتہائی شاندار باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم کے 5 کھلاڑیوں کو نشانہ عبرت بنا کر سابق ہم وطن باﺅلر وقار یونس کا پاکستان کی طرف سے تیز ترین پچاس وکٹیں لینے کا ریکارڈ توڑ دیا، حسن علی نے 24ویں میچ میں یہ سنگ میل عبور کیا جبکہ وقار یونس نے 27 میچز میں یہ اعزاز پایا تھا








