وزیر مملکت برائے اطلاعات‘ نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کی ہندو برادری کو دیوالی کے تہوار پر مبارکباد

اسلام آباد ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات‘ نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے ہندو برادری کو دیوالی کے تہوار پر مبارکباددیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں تمام اقلیتیں آئین کے تحت مساوی شہری اور مکمل حقوق رکھتی ہیں۔ اپنے تہینتی پیغام میں وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں ہندو اور دیگر اقلیتیں قابل فخر کردار ادا کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا …

اسلام آباد ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات‘ نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے ہندو برادری کو دیوالی کے تہوار پر مبارکباددیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں تمام اقلیتیں آئین کے تحت مساوی شہری اور مکمل حقوق رکھتی ہیں۔ اپنے تہینتی پیغام میں وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں ہندو اور دیگر اقلیتیں قابل فخر کردار ادا کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو متحد ہو کر پاکستان کو طاقتور،نا قابل تسخیر اور خوشحال بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیوالی روشنیوں کا تہوار کہلاتی ہے، ہمیں اپنے فکر و عمل سے امن کی روشنی پھیلانی ہے۔

Leave a Reply