اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کی جنرل اسمبلی کے صدر میروسلاو لائی چاک سے ملاقات میں گفتگو

اقوام متحدہ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان نے بھارت کی طرف سے کنٹرول لائن کی مسلسل خلاف ورزیوں کو عالمی امن و سلامتی کےلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے کنٹرول لائن پر صورتحال کو معمول پر لانے کیلئے کردار ادا کرنے پر زور دیا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر میروسلاو …

اقوام متحدہ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان نے بھارت کی طرف سے کنٹرول لائن کی مسلسل خلاف ورزیوں کو عالمی امن و سلامتی کےلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے کنٹرول لائن پر صورتحال کو معمول پر لانے کیلئے کردار ادا کرنے پر زور دیا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر میروسلاو لائی چاک سے ملاقات میں ان کی توجہ کنٹرول لائن کی صورتحال کی طرف مبذول کراتے ہوئے کہا کہ رواں سال کے دوران اب تک بھارت نے کنٹرول لائن کی 1137خلاف ورزیاں کی ہیں جن کے نتیجے میں 47 بے گناہ شہری جاں بحق اور 159 زخمی ہوئے اور یہ تعداد گذشتہ سال کے مقابلہ میں تین گنا زیادہ ہے۔ پاکستانی مندوب نے اس موقع پر واضح کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کر رہی ہیں لیکن ان کا تحمل اور برداشت لامحدود نہیں۔انہوں نے بتایا کہ بھارت پاکستان کی طرف سے کنٹرول لائن پر سیز فائر بارے 2003ءمیں ہونے والی مفاہمت کا احترام کرنے کی اپیل پر کوئی توجہ نہیں دے رہا اور بھارتی فوجی قیادت مسلسل جارحانہ انداز میں جنگ کی دھمکیاں دے رہی ہے۔ ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان کسی بھی جارحیت اور مہم جوئی کا مقابلہ کرنے اور اس پر موثر ردعمل کی صلاحیت رکھتا ہے۔

Leave a Reply