حکومت عوام کی بہتری، صنعتی شعبے کی ترقی اور بڑھوتری پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، وفاقی وزیر صنعت و پیداوار غلام مرتضیٰ جتوئی

اسلام آباد ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار غلام مرتضیٰ جتوئی نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں صنعت و پیداوار کے شعبوں کی ترقی کیلئے جامع اقدامات پر عمل پیرا ہے ، چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت خصوصی اقتصادی زونز کے قیام سے ملک میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران …

اسلام آباد ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار غلام مرتضیٰ جتوئی نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں صنعت و پیداوار کے شعبوں کی ترقی کیلئے جامع اقدامات پر عمل پیرا ہے ، چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت خصوصی اقتصادی زونز کے قیام سے ملک میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت عوام کی بہتری اورملک کو اقتصادی طور پر مضبوط بنانے کیلئے صنعتی شعبے کی ترقی اوربڑھوتری پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، پیداوار میں اضافے کیلئے متعدد اقدامات کئے جارہے ہیں جن کے اثرات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔

Leave a Reply