سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی)سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا مقدمہ ہے جس کا فیصلہ پہلے آگیا ہے اور ٹرائل بعد میں چل رہا ہے۔ احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ میں نے کل سنا اور پڑھا ہے کہ نیب کی ٹیم انگلینڈ …

اسلام آباد ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی)سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا مقدمہ ہے جس کا فیصلہ پہلے آگیا ہے اور ٹرائل بعد میں چل رہا ہے۔ احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ میں نے کل سنا اور پڑھا ہے کہ نیب کی ٹیم انگلینڈ گئی ہے، مجھے یہ بتایا جائے کہ جو جے آئی ٹی کے بڑے بڑے ڈبوں میں ثبوت تھے وہ کہاں گئے ۔ انہوں نے کہا کہ عدالت عظمیٰ کے فاضل جج صاحبان نے کہا تھا کہ نیب ایک مردہ ہے۔ اب مجھے یہ بتایا جائے کہ کیا نیب اچھا ہو گیا ہے یا زندہ ہو گیا ہے،میں نے تو پہلے ہی کہا تھا کہ ایک بار سزا سنا دیں۔ ایک سوال پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہم بھاگنے والوں میں سے نہیں ہیں، ہم وہ لوگ ہیں جو آئین و قانون اور عدالتوں کے احترام اور انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لئے بیرون ملک سے اپنے ملک واپس آئے ہیں اور میں بتانا چاہتی ہوں کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے، ہم کھلے دل، صبر و حوصلے اور امید کے ساتھ اس ٹرائل اور مشکل وقت کا مقابلہ کررہے ہیں۔

Leave a Reply