وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی طرف سے وفاقی دارالحکومت میں ایمبیسی روڈ پر درختوں کی کٹائی کا نوٹس لینے پر سی ڈی اے نے رپورٹ پیش کر دی

وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی طرف سے وفاقی دارالحکومت میں ایمبیسی روڈ پر درختوں کی کٹائی کا نوٹس لینے پر سی ڈی اے نے رپورٹ پیش کر دی اسلام آباد ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی طرف سے وفاقی دارالحکومت میں ایمبیسی روڈ پر درختوں کی کٹائی کا نوٹس لینے پر سی ڈی اے نے رپورٹ پیش …

وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی طرف سے وفاقی دارالحکومت میں ایمبیسی روڈ پر درختوں کی کٹائی کا نوٹس لینے پر سی ڈی اے نے رپورٹ پیش کر دی

اسلام آباد ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی طرف سے وفاقی دارالحکومت میں ایمبیسی روڈ پر درختوں کی کٹائی کا نوٹس لینے پر سی ڈی اے نے رپورٹ پیش کر دی۔ سی ڈی اے نے وزیر مملکت کو پیش کردہ اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ایمبیسی روڈ پر ٹریفک کا دباﺅ بڑھنے کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو رہی تھی، ٹریفک کے مسائل کے حل کیلئے ایمبیسی روڈ کی توسیع ناگزیر تھی۔ سی ڈ ی اے ماسٹر پلان میں ایمبیسی روڈ کی توسیع کا واضح پلان اور زمینی گنجائش موجود ہے۔ ماضی میں اس سڑک پر متعدد سفارتخانے قائم تھے لہٰذا مستقبل کی ٹریفک ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس سڑک کو وسیع کرنے کی گنجائش رکھی گئی تھی اور وہاں درخت لگا دئیے گئے تھے۔ سی ڈی اے کی طرف سے بتایا گیا کہ سڑک کو توسیع دینے کا پلان ادارہ ماحولیاتی تحفظ سے منظور شدہ ہے۔ سڑک کو وسعت دینے کیلئے ہر کاٹے جانے والے ہر ایک درخت کے بدلے 8-10 فٹ اونچے دس درخت لگائے جائیں گے، ان بڑے درختوں کی خریداری کیلئے سڑک کے تعمیراتی بجٹ میں باقاعدہ رقم رکھی گئی ہے۔

Leave a Reply