ممبئی۔ فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ کی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی، میگا ایونٹ کا کوراٹر فائنل مرحلہ (کل) ہفتہ سے شروع ہوگا۔ مالی، گھانا، امریکا، انگلینڈ، سپین، ایران، جرمنی اور برازیل کی ٹیمیں کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں جاری انڈر 17 فٹ بال ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل مرحلے کے سلسلے میں کل دو میچ کھیلے جائینگے اور اس سلسلے میں پہلا کوارٹر …
فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ کی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل، ٹاپ ایٹ مرحلہ (کل) شروع ہوگا

مزید خبریں
ممبئی۔ فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ کی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی، میگا ایونٹ کا کوراٹر فائنل مرحلہ (کل) ہفتہ سے شروع ہوگا۔ مالی، گھانا، امریکا، انگلینڈ، سپین، ایران، جرمنی اور برازیل کی ٹیمیں کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں جاری انڈر 17 فٹ بال ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل مرحلے کے سلسلے میں کل دو میچ کھیلے جائینگے اور اس سلسلے میں پہلا کوارٹر فائنل میچ مالی اور گھانا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا میچ امریکا اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔








