وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال کی زیر صدارت ایف آئی اے کااعلیٰ سطحی اجلاس ، ادارے کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا

اسلام آباد ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ جمعرات کو ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز کے دوران وزیر داخلہ کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں ایف آئی اے کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ کرپشن کے خاتمہ کےلئے ایف آئی اے میں زیرو ٹالیرنس پالیسی نافذ …

اسلام آباد ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ جمعرات کو ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز کے دوران وزیر داخلہ کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں ایف آئی اے کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ کرپشن کے خاتمہ کےلئے ایف آئی اے میں زیرو ٹالیرنس پالیسی نافذ کی جائے اور کالی بھیڑوں کو ایف آئی اے سے فارغ کیا جائے۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے ہدایت کی کہ ایف آئی اے کی جدید بنیادوں پر تنظیم نو کی جائے اور مثالی ادارہ بنایا جائے، نئی ٹیکنالوجی کے ذریعہ جرائم پہ قابو پانے کی صلاحیت حاصل کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے اکیڈمی کی تنظیم نو کرکے اسے تربیت کا مثالی ادارہ بنایا جائے، دوست ممالک سے افسران کو تربیتی پروگراموں میں شامل کیا جائے۔ وزیر داخلہ نے ایئر پورٹ پر مسافروں کے ساتھ اخلاق سے پیش آنے کی ہدایت کی۔

Leave a Reply