اسلام آباد ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی)وفاقی وزیر کھیل و بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ ملک میں ٹیکنوکریٹس کی حکومت کی ضرورت نہیں، اداروں کو اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے ملک میں انصاف اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانا ہو گا، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی دن رات کام کر رہے ہیں، انہیں کام کرتے رہنا چاہیے، سسٹم کو ٹھیک کرنے کی …
وفاقی وزیر کھیل و بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ کا نیشنل پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی)وفاقی وزیر کھیل و بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ ملک میں ٹیکنوکریٹس کی حکومت کی ضرورت نہیں، اداروں کو اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے ملک میں انصاف اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانا ہو گا، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی دن رات کام کر رہے ہیں، انہیں کام کرتے رہنا چاہیے، سسٹم کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں نیشنل پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ نچلی سطح تک عوام کو انصاف میسر نہیں، اداروں تک رسائی مشکل ہوتی ہے، ہم جیسے منتخب نمائندے سے منتخب ہونے کے بعد چھوٹے چھوٹے کاموں کے لئے اپنے ہی اداروں اور جماعتوں کے سامنے بے بس رہتے ہیں، ہمیں اس سسٹم کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ ریاض حسین پیرزادہ نے کہا کہ عدلیہ، میڈیا اور سیاستدانوں کو اپنی اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا ہوں گی کیونکہ سب کو اللہ کی عدالت میں جوابدہ ہونا ہے، قرآنی تعلیمات انصاف کا درس دیتی ہیں۔








