وفاقی وزیر سردار اویس احمد لغاری کی اوربلنگ، غلط بلنگ اور غلط میٹر ریڈنگ کرنے والی تقسیم کار کمپنیوں کے اہلکاروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کرنے کی ہدایت

اسلام آباد ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن سردار اویس احمد لغاری نے اوربلنگ، غلط بلنگ اور غلط میٹر ریڈنگ کرنے والی تقسیم کار کمپنیوں کے اہلکاروں کے خلاف سخت اقدامات کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان تمام اہلکاروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے تاکہ عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ صحیح اور درست بل کیا جائے۔ انہوں نے یہ بات …

اسلام آباد ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن سردار اویس احمد لغاری نے اوربلنگ، غلط بلنگ اور غلط میٹر ریڈنگ کرنے والی تقسیم کار کمپنیوں کے اہلکاروں کے خلاف سخت اقدامات کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان تمام اہلکاروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے تاکہ عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ صحیح اور درست بل کیا جائے۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز سے ویڈیو لنک خطاب میں کہی۔ جاری پریس ریلیز کے مطابق وفاقی وزیر نے سو فیصد درست بل بھجوانے میں ناکام رہنے والے تمام سی اوز کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا سی ای او رہنے کا کوئی جواز نہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سیاسی اثر و رسوخ استعمال کرنے والے جان لیں کہ اب صرف میرٹ اور تندہی سے کام کرنے والے ہی آگے چل سکیں گے، ہم نے عوام کی ہر صورت خدمت کرنی ہے اور اس ضمن میں ہر قدم اٹھانے کےلئے تیار ہیں، لوگوں کو غلط بل کسی صورت نہیں جائیں گے اور اگر کوئی کوتاہی ہوئی تو اس کا خمیازہ سب کو اٹھانا پڑے گا، اگر آپ کے پاس درست بلنگ افرادی قوت نہیں ہے تو اس کو آﺅٹ سورس کر دیں مگر ہمیں ہر حال میںاگلے ایک سے ڈیڑھ ماہ میں سو فیصد درست بلنگ بمع میٹر کی صاف تصویر بل کے اوپر چاہئے۔

Leave a Reply