اسلام آباد ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) وزیرمملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف اور ان کا خاندان ہمیشہ عدالتوں میں پیش ہوا ہے، وہ سپریم کورٹ میں پیش ہوئے، وہ جے آئی ٹی اور احتساب عدالت میں بھی پیش ہوئے اور جہاں جہاں پاکستان کے آئین اور قانون نے بلایا وہاں وہ پیش ہوئے ہیں اس لئے ان کے …
وزیرمملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) وزیرمملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف اور ان کا خاندان ہمیشہ عدالتوں میں پیش ہوا ہے، وہ سپریم کورٹ میں پیش ہوئے، وہ جے آئی ٹی اور احتساب عدالت میں بھی پیش ہوئے اور جہاں جہاں پاکستان کے آئین اور قانون نے بلایا وہاں وہ پیش ہوئے ہیں اس لئے ان کے حوالے سے عدالتوں میں پیش نہ ہونے کا تاثر بالکل غلط ہے۔ جمعرات کو مریم نواز شریف اور کیپٹن (ر) صفدر کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ محمد نواز شریف عدالت میں صرف اس وجہ سے پیش ہوئے کہ پاکستان کے عوام نے ان کو ووٹ دے کر منتخب کیا اوروہ عوام کو بتانا چاہتے ہیں کہ ان کے لیڈر نے کوئی غلط کام نہیں کیا اور ایک پیسے کی بھی کرپشن نہیں کی۔ حسن نواز اور حسین نواز کے حوالے سے کئے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جو قوانین پاکستان کے کروڑوں شہریوں پر لاگو ہوتے ہیں وہ حسن اور حسین پر بھی لاگو ہوتے ہیں ایسا نہیں ہو سکتا کہ دو لوگوں کے لئے قانون الگ ہو۔








