ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی کمیشن سرتاج عزیز کی زیر صدارت سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس

اسلام آباد ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نے 360 ارب روپے کے 31 منصوبوں کی منظوری دےدی، 342 ارب روپے کی لاگت کے 12 منصوبے ایکنک کو حتمی منظوری کےلئے بھجوا دیئے گئے۔ سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس جمعرات کو ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی کمیشن سرتاج عزیز کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزارتوں اور صوبائی محکموں کے اعلیٰ …

اسلام آباد ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نے 360 ارب روپے کے 31 منصوبوں کی منظوری دےدی، 342 ارب روپے کی لاگت کے 12 منصوبے ایکنک کو حتمی منظوری کےلئے بھجوا دیئے گئے۔ سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس جمعرات کو ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی کمیشن سرتاج عزیز کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزارتوں اور صوبائی محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں توانائی، پانی، ماحولیات، ٹرانسپورٹ و مواصلات، ، فزیکل پلاننگ، سائنس و ٹیکنالوجی اور صحت سے متعلق منصوبے پیش کئے گئے۔ توانائی سے متعلق 45 ارب روپے، آبی وسائل سے متعلق 16 ارب روپے، ماحولیات سے متعلق 2 ارب، ٹرانسپورٹ و مواصلات سے متعلق 193 ارب روپے، سائنس و ٹیکنالوجی2.35 ارب اور صحت سے متعلق 33 ارب روپے، خوراک و زراعت کے 300 ملین روپے، صنعت و تجارت کے 15 ارب روپے، فزیکل پلاننگ کے 28 ارب روپے، گورننس کے 732.302 ملین روپے کے منصوبوں پر غور کیا گیا۔ سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں وزارت توانائی نے بلوچستان مستونگ سپلنگی میں 132 میگاواٹ گریڈ سٹشن کی تعمیر اور 132 کلو واٹ ایس ڈی ٹی سپلنگی ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر کےلئے 695.426 ملین لاگت روپے کا منصوبہ پیش کیا گیا جس کی منظوری دےدی گئی۔

Leave a Reply