وزیراعظم نے وفاقی وزیرِ تخفیف غربت پیر سید عمران احمد شاہ کے گھر جا کر ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی

وزیراعظم محمد شہباز شریف وفاقی وزیرِ تخفیف غربت پیر سید عمران احمد شاہ کے گھر گئے اور ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔

اسلام آباد۔30اپریل (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف وفاقی وزیرِ تخفیف غربت پیر سید عمران احمد شاہ کے گھر گئے اور ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔

جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور سوگواران کیلئے صبر کی دعا کی۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طلحہ برکی بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے