پاکستان اور سعودی عربمیں عیدالاضحی ایک ساتھ منائے جانے کے امکانات

پاکستان اور سعودی عربمیں عیدالاضحی ایک ساتھ منائے جانے کے امکانات

لاہور۔30اپریل (اے پی پی):پاکستان میں ذی الحجہ کا چاند29 ذی القعدہ بروز اتوار17 مئی 2026 کونظر آنے کا قوی امکان ہے ۔ ماہرین فلکیات کے مطابق نیا چاند ہفتہ اور اتوار16 اور17 مئی 2026 کی درمیانی شب پاکستانی وقت کے مطابق 1 بج کر 1 منٹ پر پیدا ہوگا۔ مزید بتایا گیا ہے کہ غروب شمس اور غروب قمر کے درمیان وقفہ کراچی میں تقریبا55 منٹ جبکہ پشاور میں63 منٹ ہوگا، جو چاند کی رویت کے لیے سازگار ہے۔

ماہرین کے مطابق موسم صاف رہا تو ملک کے مختلف علاقوں میں ہلال دیکھے جانے کے امکانات روشن ہیں۔اس صورت میں یکم ذی الحجہ پیر18 مئی 2026 کو ہوگی اور عیدالاضحی بدھ27 مئی کو منائی جائے گی تاہم اگر17 مئی کی شام مطلع ابر آلود رہا اور چاند نظر نہ آسکا تو ذی القعدہ کے 30 دن مکمل ہونے کے بعد یکم ذی الحجہ منگل19 مئی کو ہوگی۔