اسحاق ڈار سے ترک سفیر کی ملاقات، خطے میں امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا گیا

اسحاق ڈار سے ترک سفیر کی ملاقات، خطے میں امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا گیا

اسلام آباد۔1مئی (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے پاکستان میں ترکیہ کے سفیر عرفان نذیراوغلو نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ترکیہ کے سفیر نے مشرق وسطیٰ کے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کےلئے پاکستان کی جاری کوششوں کے لئے ترک صدر رجب طیب اردوان کی تعریف اور حمایت سے آگاہ کیا۔

ملاقات کے دوران نائب وزیراعظم نے خطے میں پائیدار امن کو آگے بڑھانے کےلئے پاکستان کے مسلسل عزم کا اعادہ کیا۔ قریبی روابط اور باقاعدہ اعلیٰ سطح کے تبادلوں کو سراہتے ہوئے نائب وزیرِ اعظم نے پاکستان۔ترکیہ اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔