اسحاق ڈار سے صادق سنجرانی کی ملاقات، علاقائی و ملکی امور پر تبادلہ خیال
اسحاق ڈار سے صادق سنجرانی کی ملاقات، علاقائی و ملکی امور پر تبادلہ خیال
اسلام آباد۔1مئی (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے سابق چیئرمین سینیٹ میر محمد صادق خان سنجرانی اور ان کے بھائی میر اعجاز خان سنجرانی (سابق مشیر بلوچستان حکومت)نے ملاقات کی اور ملکی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا ۔
دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق میر صادق خان سنجرانی نے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ کی قیادت میں خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔ ملاقات کے دوران علاقائی و ملکی امور، عوامی فلاح و بہبود اور دیگر سیاسی معاملات پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔









