آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہنے کی توقع ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہنے کی توقع ہے، محکمہ موسمیات

اسلام آباد۔1مئی (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں شدید گرم رہنے کی توقع ہے تاہم بعد از دوپہر با لا ئی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، خطہ پوٹھوہار اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش ہو ئی۔ ملک کے دیگر علا قوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ جبکہ جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہا۔سب سے زیادہ بارش پنجاب اسلام آباد (سیدپور 14، سٹی 06، بوکرا 05، ایئرپورٹ ، گولڑہ 01)، راولپنڈی (شمس آباد 06، پیرودھائی 04، گوالمنڈی 01)، جہلم 08،چکوال 06، مری 01۔

خیبرپختونخوا پاراچنار 06، کشمیر میں کوٹلی 03، راولا کوٹ 02، گڑھی دوپٹہ 01، گلگت بلتستان میں استوراور ہنزہ میں 02ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔جمعہ کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں سکرنڈ،شہید بینظرآباد ، دادو47،پڈ عیدن اور حیدرآباد میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔