اسلام آباد ۔ 20 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان میں اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر برائے افغان مہاجرین رویندرینی منیک دیویلا اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کیلئے اسلام آباد پہنچ گئیں۔ وہ اندریکا رٹوٹی کی جگہ ذمہ داریاں سنبھال لیں گی جو جینوا میں ایشیاءو پیسفک کیلئے یو این ایچ سی آر کے ریجنل بیورو ڈائریکٹر تعینات کر دیئے گئے۔ پاکستان آنے سے قبل رویندرینی تھائی لینڈ میں یو این …
پاکستان میں اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر برائے افغان مہاجرین رویندرینی منیک دیویلا اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کیلئے اسلام آباد پہنچ گئیں
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان میں اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر برائے افغان مہاجرین رویندرینی منیک دیویلا اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کیلئے اسلام آباد پہنچ گئیں۔ وہ اندریکا رٹوٹی کی جگہ ذمہ داریاں سنبھال لیں گی جو جینوا میں ایشیاءو پیسفک کیلئے یو این ایچ سی آر کے ریجنل بیورو ڈائریکٹر تعینات کر دیئے گئے۔ پاکستان آنے سے قبل رویندرینی تھائی لینڈ میں یو این ایچ سی آر کی نمائندہ تھیں۔ یو این ایچ سی آر کے ساتھ ان کا کیریئر 27 سالوں پر محیط ہے۔ انہوں نے پیرس یونیورسٹی سے ایل ایل بی اور ایل ایل ایم اور پبلک انٹرنیشنل لاءکی ڈگریاں حاصل کی ہیں۔ جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں یو این ایچ سی آر کی نمائندہ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالنے اور حکومت اور سٹیک ہولڈرز کے ساتھ قریبی کام کرنے پر خوشی ہے۔








