طالبان رجیم کے خلاف افغانستان میں مزاحمتی آوازیں بلند،افغان شہری نے پاکستانی عسکری قیادت سے مدد مانگ لی
طالبان رجیم کے خلاف افغانستان میں مزاحمتی آوازیں بلند،افغان شہری نے پاکستانی عسکری قیادت سے مدد مانگ لی
اسلام آباد۔2مئی (اے پی پی):طالبان رجیم کے خلاف افغانستان میں مزاحمتی آوازیں بلند ہو رہی ہیں، افغان شہری نے پاکستانی عسکری قیادت سے مدد مانگ لی۔افغانستان میں افغان طالبان مخالف جذبات شدت اختیار کرنے لگے،عوامی بے چینی کھل کر سامنے آگئی۔کابل سے افغان شہری کی پاکستانی عسکری قیادت سے غیرمعمولی اپیل پر مبنی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
وائرل ویڈیو پیغام میں افغان شہری کو کہتے ہوئے سناجا سکتا ہے کہ پاکستانی عسکری قیادت ہمیں افغان طالبان رجیم کے دلالوں سے آزادی دلوائے، کابل پر پاکستانی جھنڈا لہرائیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ کابل شہر پاکستان کا حصہ بن جائے۔ افغان شہری نے کہا کہ ان شاءاللہ افغان عوام جلد طالبان رجیم کے جبر سے نجات حاصل کر لیں گے۔
ماہرین کے مطابق افغان طالبان رجیم جبر، سخت گیر مذہبی تشریحات اور سیاسی اجارہ داری کے باعث افغانستان کو مزید تنہائی اور عدم استحکام کی طرف دھکیل رہی ہے۔افغان طالبان کی آمرانہ طرزِ حکمرانی اور طاقت کے بل پر اقتدار برقرار رکھنے کی کوششیں افغان عوام میں مزاحمتی جذبات کو مزید ہوا دے رہی ہیں۔









