معرکہ حق کے ہیرو نائب صوبیدار محمد عمران، تمغہ بسالت کی شاندار جنگی کارکردگی کی داستان
معرکہ حق کے ہیرو نائب صوبیدار محمد عمران، تمغہ بسالت کی شاندار جنگی کارکردگی کی داستان
اسلام آباد۔2مئی (اے پی پی):معرکہ حق کے ہیرو نائب صوبیدار محمد عمران، تمغہ بسالت نے شاندار جنگی کارکردگی کی داستان بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ معرکہ حق کے دوران وہ زیرو لائن پر پوسٹ کمانڈر کے فرائض سر انجام دے رہے تھے، انہوں نے تہیہ کیا کہ دشمن کے عزائم کو ناکام بنانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری زبردست فائرنگ سے دشمن کا برا حال ہو گیا، دشمن کا مورال گر گیا اور اسے جوابی فائر کرنے کی بھی ہمت نہ رہی۔ اس دوران دشمن کے آرٹلری فائر سے میں زخمی ہو گیا،میں اس قدر پرجوش تھا کہ محسوس ہی نہیں ہوا کہ کوئی زخم لگا ہے،میرے ساتھی نے مجھے زخم کا بتایا اور مرہم لگایا۔ واضح رہے کہ معرکہ حق میں زبردست کارکردگی پر نائب صوبیدار محمد عمران کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا۔









