اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائی ، 25.15 کلوگرام منشیات برآمد ، 3 ملزمان گرفتار
اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائی ، 25.15 کلوگرام منشیات برآمد ، 3 ملزمان گرفتار
اسلام آباد۔2مئی (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف)نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے26 لاکھ سے زائد مالیت کی 25.15 کلوگرام منشیات برآمد کرکے 3 کو ملزمان گرفتار کرلیا۔ہفتہ کوترجمان اے این ایف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کارروائیوں کے دوران جمیل چوک رنگ روڈ پشاور کے قریب ملزم کے قبضے سے 2.4 کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔لانڈھی کورنگی کراچی کے قریب موٹر سائیکل سوار سے 21.6 کلو گرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
چشمہ روڈ ڈی آئی خان پر پیٹرول پمپ کے قریب ملزم کے قبضے سے 550 گرام چرس برآمد کرلی۔ڈی جی خان کورئیر آفس میں پشاور سے آنیوالے پارسل سے ایمرجنسی لائٹ میں چھپائی گئی 600 گرام ہیروئن برآمد کرلی۔کارروائیوں کا انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔









