محمد نواز شریف نے مسلم لیگ (ن) آزادکشمیرکے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس طلب کرلیا

محمد نواز شریف نے مسلم لیگ (ن) آزادکشمیرکے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد۔2مئی (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ (ن )کے صدر محمد نواز شریف نے مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس طلب کرلیاجوآزاد جموں کشمیر میں آئندہ عام انتخابات کے لیے جماعتی ٹکٹ جاری کرے گا۔

مسلم لیگ(ن) کے مطابق آئندہ عام انتخابات میں پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کے لیے پاکستان مسلم لیگ (ن )آزاد جموں کشمیر کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس 6 اور 7 مئی 2026 کو مظفر آباد میں ہوگا۔