پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یومِ ٹونا ہفتہ 2 مئی کو منایا گیا
پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یومِ ٹونا ہفتہ 2 مئی کو منایا گیا
اسلام آباد۔2مئی (اے پی پی):پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یومِ ٹونا ہفتہ 2 مئی کو منایا گیا۔اس دن کو منانے کا مقصد ٹونا مچھلی کی اہمیت، اس کے ذخائر کے تحفظ اور پائیدار ماہی گیری کے بارے میں آگاہی پھیلانا ہے۔ واضح رہے کہ ٹونا مچھلی انسانوں کے لیے انتہائی مفید ہے لیکن ضرورت سے زیادہ اور غیر قانونی شکار کی وجہ سے اس کی نسل کو خطرات لاحق ہیں۔
عالمی یوم ٹونا کے موقع پر ٹونا کی آبادی کو بچانے کے لیے سخت ضوابط اور سسٹینیبل طریقوں کو اپنانے کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ٹونا مچھلی کی بین الاقوامی تجارت بہت وسیع ہے اور یہ بہت سے ممالک کے لیے آمدنی کا ایک اہم ذریعہ بھی ہے۔ عالمی یوم ٹونا کے موقع پر سرکاری، غیر سرکاری ،نجی اور سماجی اداروں کے زیر اہتمام مختلف تقاریب کا انعقاد کیا گیا اور ٹونا مچھلی کی اہمیت، اس کے ذخائر کے تحفظ اور پائیدار ماہی گیری کے بارے میں عوامی شعور اجاگر کیا گیا۔









