وزیراعظم شہباز شریف کی پی ایس ایل کے فائنل میچ کیلئے بہترین انتظامات کرنے کی ہدایت
وزیراعظم شہباز شریف کی پی ایس ایل کے فائنل میچ کیلئے بہترین انتظامات کرنے کی ہدایت

مزید خبریں
لاہور۔2مئی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پی ایس ایل کے فائنل میچ کے حوالے سے کھلاڑیوں، شائقین اور دیگر شہریوں کیلئے بہترین انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ہفتہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم سے وزیر داخلہ محسن رضا نقوی نے یہاں ملاقات کی اور ملک میں سیکیورٹی صورتحال اور اس حوالے سے امن و امان کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔
ملاقات میں وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو پی ایس ایل کے فائنل میچ کے انعقاد کے حوالے سے سیکیورٹی اور دیگر انتظامات سے بھی آگاہ کیا۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پی ایس ایل کے فائنل میچ کے حوالے سے کھلاڑیوں، شائقین اور دیگر شہریوں کے لیے بہترین انتظامات کئے جائیں۔








