زیارت میں صنوبر کا ایشیاء کا دوسرا سب سے بڑا جنگل ، بعض درختوں کی عمر پانچ سے سات ہزار سال تک ہے ، محکمہ جنگلات و جنگلی حیات بلوچستان
زیارت میں صنوبر کا ایشیاء کا دوسرا سب سے بڑا جنگل ، بعض درختوں کی عمر پانچ سے سات ہزار سال تک ہے ، محکمہ جنگلات و جنگلی حیات بلوچستان
اسلام آباد۔3مئی (اے پی پی):بلوچستان کے علاقہ زیارت میں صنوبر کا جنگل بر اعظم ایشیا کا دوسرا سب سے بڑا جنگل ہے ، صنوبر کے جنگلات ہزا روں سال پرانے درختوں پر مشتمل ہیں ۔ محکمہ جنگلات و جنگلی حیات بلوچستان کی رپورٹ کے مطابق زیارت کاجنگل ایک لاکھ 68 ہزار 880 ایکڑ رقبہ پر مشتمل ہے جو ایشیاء کا دوسرا بڑا جنگل ہے ۔
اس جنگل میں بعض درختوں کی عمر پانچ سے سات ہزار سال تک ہے کیونکہ صنوبر کے درخت ایک سال کے عرصہ میں صرف چند سینٹی میٹر ہی بڑھتے ہیں ۔
ماہرین جنگلی حیات کے مطابق زیارت کا جنگل مختلف اقسام کے نایاب پرندوں ، جانوروں ، چکور ، خرگوش اور خصوصاً مارخور سمیت دیگر جانوروں کا مسکن ہے جو علاقے کے ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتےہیں۔ ماہرین کے مطابق جنگلات اور جنگلی حیات کو مختلف خطرات کا سامنا ہے ،جس کے تدارک کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کی ضرورت ہے ۔









