سکردو کے افسر کیلئےبہادری اور تیز ردعمل پر CC-1 سرٹیفکیٹ
سکردو کے افسر کیلئےبہادری اور تیز ردعمل پر CC-1 سرٹیفکیٹ
اسلام آباد۔3مئی (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) ڈاکٹر عثمان انور نے یکم مارچ 2026 کو پیش آنے والے ایک واقعے کے دوران بہادری، پیشہ وارانہ مہارت اور بروقت ردعمل کا مظاہرہ کرنے پر ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل سکردو کے ایک افسر کو CC-1 سرٹیفکیٹ دیا ہے۔
ایف آئی اے حکام نےاتوار کو ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ افسر امتیاز حسین نے سرکاری املاک کو ممکنہ نقصان کو روکنے کے لیے فوری اور مؤثر طریقے سے کام کیا اور صورتحال کو قابو کیا۔ڈی جی ایف آئی اے نے افسر کی پیشہ وارانہ قابلیت، حوصلے اور احساس فرض کو سراہتے ہوئے ان کی کارکردگی کو مثالی قرار دیا۔ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ اس طرح کے اقدامات سے ادارے کی ساکھ مضبوط ہوتی ہے اور قانون کی حکمرانی پر عوام کا اعتماد بڑھتا ہے۔









