وزیراعظم شہباز شریف کی مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف سے ملاقات، ملکی صورتحال ، مشرق وسطیٰ میں قیام امن کیلئے پاکستان کی کوششوں ،پٹرولیم کی قیمتوں اور عوامی ریلیف کیلئے حکومتی اقدامات پر اعتماد میں لیا

لاہور۔3مئی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کرکے انہیں ملکی صورتحال ، مشرق وسطیٰ میں قیام امن کیلئے پاکستان کی کوششوں اور پٹرولیم کی قیمتوں اور عوامی ریلیف کیلئے حکومتی اقدامات پر اعتماد میں لیا۔

وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اتوار کو جاتی امرا میں مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی جس میں انہوں نے مسلم لیگ ن کے قائد کو ملکی صورتحال کے حوالے بریف کیا۔وزیر اعظم نے انہیں مشرق وسطی کی صورتحال اور پاکستان کی قیام امن کیلئے کوششوں سے بھی آگاہ کیا۔

انہوں نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں اور عوامی ریلیف کیلئے حکومت کے اقدامات پر بھی میاں نواز شریف کو اعتماد میں لیا۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز شریف بھی ملاقات میں موجود تھیں۔