پاکستانی شاہینوں نے بینان مرصوص پر تاریخ رقم کی ،طاہر محمود اشرفی

پاکستانی شاہینوں نے بینان مرصوص پر تاریخ رقم کی ،طاہر محمود اشرفی

لاہور۔3مئی (اے پی پی):پاکستان علما کونسل کے چیئرمین طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستانی شاہینوں نے بینان مرصوص پر ایسی تاریخ رقم کی جو قیامت تک یاد رکھی جائے گی،پاکستان کو بنیان مرصوص آپریشن میں جو کامیابی ملی اسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔بھارت سمجھتا تھا کہ جارحیت سے پاکستان کو نقصان پہنچائے گا اور بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کو غزہ بنا دے گا لیکن پاک فوج اور فضائیہ نے عزم کے ساتھ بنیان مرصوص بن کر اللہ تعالی کی مدد سے رافیل والوں کا حال فیل کر دیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نےجامعہ منظور اسلامیہ لاہور کینٹ میں معرکہ حق بنیان مرصوص سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ قوم معرکہ حق میں کامیابی کا ایک سال پورا ہونے پر اللہ پاک کا شکر ادا کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ معرکہ حق پر جو کامیابی ملی وہ فوج اورقوم کے اتحاد سے ملی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے مقابلہ میں پاک فوج کی جنگ نے بھارت کو دھول چٹا دی۔مولانا طاہراشرفی نے کہا کہ پوری قوم کو اپنی افواج پر ناز ہے، مسجد کا خطیب و موذن وطن عزیز کیلئے فوج کے ساتھ کھڑا ہے،پاک فوج اور اس کے سپہ سالار حافظ عاصم منیر کو سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے رات کو حملہ کیا تو پاکستان نے دن کے اجالے میں دشمن کو دندان شکن جواب دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ فتنہ الہندوستان و فتنہ خوارج نے پاکستان میں بدامنی و دہشت گردی پھیلائی ہے۔انہوں نے کہا کہ بے گناہوں کو قتل کرنے والے مجاہد نہیں ہوسکتے۔