آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

اسلام آباد۔3مئی (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ تاہم با لا ئی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، شمال مشرقی پنجاب ، خطہ پوٹھوہار اور گردونواح میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، کشمیر اورشمال مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کل پیر کوملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں شدید گرم رہنے کی توقع ہے تاہم با لا ئی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، شمال مشرقی/ مشرقی پنجاب ، خطہ پوٹھوہار اورگردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔اس دوران کشمیر ، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علا قوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ جبکہ جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہا۔بالائی خیبرپختونخوا ،بالائی پنجاب ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو ئی.سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا: کوہاٹ 24، دیر( لوئر 10، اپر 03)، چراٹ 07، پشاور ائیرپورٹ 06، رسالپور 05، سیدو شریف، مالم جبہ ، کالام04، دروش 03، کاکول، پٹن ، مردان 02، میر کھانی 01،پنجاب: چکوال 13، مری 11، راولپنڈی (شمس آباد 11، گوالمنڈی، کٹاریان 07،

کچہری، پیرودھائی، چکلالہ 06)، اسلام آباد (زیرو پوائنٹ 10، گولڑہ 08، ائیرپورٹ، سیدپور، بوکرا 06)، منگلا 09، لاہور (تاج پورہ 14، مغلپورہ، اپر مال 10، سمن آباد 09، سٹی، اقبال ٹاؤن، جوہر ٹاؤن 08، ائیرپورٹ 07، شادی پورہ، نشتر ٹاؤن، گلبرگ، گلشنِ راوی 06، سگیاں، جیل روڈ، لکشمی چوک 05، ڈیفنس روڈ 04، چوک ناخدا، پانی والا تالاب، فرخ آباد 02)، جہلم، حافظ آباد 06،

منڈی بہاؤالدین و قصور 05، جوہرآباد، کامرہ 04، گجرات، میانوالی 03، گوجرانوالہ، نارووال 02، سیالکوٹ (سٹی 02، ائیرپورٹ 01)،کشمیر: کوٹلی 07، راولا کوٹ 06،گلگت بلتستان: بونجی 02، استور ، گوپس میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔اتوار کوریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : جیکب آباد ، شہید بینظرآباد46، لسبیلہ ،تربت ، دادو، پڈعیدین ،موہنجو دڑو، حیدرآبادمیں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔