وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی پشاور زلمی کو پی ایس ایل کا ٹائٹل جیتنے پر مبارکباد

وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کے فائنل میں پشاور زلمی کو ٹائٹل اپنے نام کرنے پر دلی مبارکباد دی ہے ۔

اسلام آباد۔4مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کے فائنل میں پشاور زلمی کو ٹائٹل اپنے نام کرنے پر دلی مبارکباد دی ہے ۔

سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ پورے ٹورنامنٹ میں ٹیم نے جس تسلسل، اعتماد اور جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا، وہ کسی بھی چیمپیئن ٹیم کی پہچان ہوتا ہے۔

ہر مرحلے پر بہترین کارکردگی نے اس کامیابی کو تاریخی بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس شاندار کامیابی پر جاوید آفریدی بھی خصوصی مبارکباد کے مستحق ہیں، یہ فتح صرف ایک ٹرافی نہیں بلکہ جذبے، محنت اور یقین کی جیت ہے۔