مفتی اعظم فلسطین الشیخ محمد احمد حسین اور قاضی القضاۃ فلسطین ڈاکٹر محمود الہباش، امام مسجد ابراہیمی کے ہمراہ پانچ رکنی وفد پاکستان پہنچ گیا

مفتی اعظم فلسطین الشیخ محمد احمد حسین اور قاضی القضاۃ فلسطین ڈاکٹر محمود الہباش، امام مسجد ابراہیمی کے ہمراہ پانچ رکنی وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد۔4مئی (اے پی پی):مفتی اعظم فلسطین الشیخ محمد احمد حسین اور قاضی القضاۃ فلسطین ڈاکٹر محمود الہباش، امام مسجد ابراہیمی کے ہمراہ پانچ رکنی وفد پاکستان پہنچ گیا ہے۔

اسلام آباد ایئر پورٹ پر ان کا استقبال چیئرمین پاکستان علماکونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی، وزارت مذہبی امور اور حکومت کے اعلیٰ حکام اور پاکستان میں فلسطین کے سفیر نے کیا۔

مفتی اعظم فلسطین اور قاضی القضاۃ فلسطین چھٹی عالمی پیغام اسلام کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ کانفرنس 6 مئی کو اسلام آباد میں ہو گی۔

مفتی اعظم فلسطین نے کہا کہ پاکستان آ کر مجھے بہت خوشی ہوئی ہے، اہل فلسطین اور اہل پاکستان کی محبت لازوال ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت، فوج اور عوام کی فلسطین کی حمایت کبھی فراموش نہیں کر سکتے، صدر مملکت، وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کے فلسطین کے موقف کی حمایت پر شکر گزار ہوں۔

حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ چھٹی عالمی پیغام اسلام کانفرنس پاکستان، مملکت سعودی عرب اور عالم اسلام کے مشترکہ مواقف کے حوالے سے ایک عظیم مشترکہ اجتماع ہوگا، مفتی اعظم فلسطین صدر مملکت، وزیر اعظم، وزیر خارجہ اور حکومت و ریاست کے ذمہ داران سے ملاقات کریں گے۔