لاہور میں کفایت شعاری اور سمارٹ لاک ڈاون مہم کے تحت خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف پولیس نے سخت کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔
ایس او پیز،سمارٹ لاک ڈاون کی خلاف ورزی پربلاامتیاز کارروائی ہو گی،سی سی پی او لاہور
لاہور۔4مئی (اے پی پی):لاہور میں کفایت شعاری اور سمارٹ لاک ڈاون مہم کے تحت خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف پولیس نے سخت کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔سی سی پی او لاہور پولیس کے مطابق حالیہ کارروائیوں کے دوران سمارٹ لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر 2,395 افراد کو گرفتار کیا گیا، جبکہ شہر کے مختلف تھانوں میں 1,608 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے جاری بیان میںکہا کہ کاروباری اوقاتِ کار سے متعلق جاری ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایس او پیز اور سمارٹ لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔سی سی پی او نے مزید کہا کہ لاہور پولیس قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے متحرک ہے، جبکہ کاروباری افراد پر زور دیا گیا ہے کہ وہ قوانین پر عملدرآمد کر کے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔









