وزیر توانائی فیصل ایوب کھوکھر
ریسکیو 1122کو دنیا بھر میں ایک منفرد مقام حاصل ہے،فیصل ایوب کھوکھر
لاہور۔4مئی (اے پی پی):صوبائیc نے انٹرنیشنل فائر فائٹرز ڈے کے موقع اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ انٹرنیشنل فائر فائٹرز ڈے ہمیں اپنے ہیروز کی قدر کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
ہمیں اپنے ریسکیو اہلکاروں پر فخر ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ریسکیو 1122 کو دنیا بھر میں ایک منفرد مقام حاصل ہے۔ اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر انسانیت کی خدمت میں مصروف ہیں۔
صوبائی وزیر توانائی نے کہا کہ ریسکیو 1122 کے جوانوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتیں قابلِ فخر ہیں جو کسی بھی قسم کی قدرتی آفات، حادثات اور ہنگامی صورتحال میں مثالی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب ریسکیو 1122 کو مزید جدید سہولیات اور تربیت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے جبکہ ریسکیو 1122 پاکستان کا ایک کامیاب ماڈل ہے، جسے دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے۔









