وزیر قانون پنجاب کا ریسکیو 1122 کو خراجِ تحسین

وزیر قانون پنجاب کا ریسکیو 1122 کو خراجِ تحسین

لاہور۔4مئی (اے پی پی):وزیر قانون پنجاب رانا محمد اقبال خان نے ریسکیو 1122 کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے ہیروز کو پیشہ وارانہ خدمات کے باعث دنیا بھر میں منفرد مقام حاصل ہے۔

انہوں نے انٹرنیشنل فائر فائٹرز ڈے کی مناسبت سے جاری بیان میں کہا کہ ریسکیو 1122 کے بہادر اہلکار قوم کا سرمایہ ہیں اور پاکستان کا قابلِ تقلید ادارہ ہے۔ وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ ریسکیو 1122 نے خدمتِ انسانیت کی روشن مثال قائم کی ہے۔

ریسکیو اہلکار اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر انسانیت کی خدمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ہیروز پر فخر ہے اور ریسکیو اہلکاروں کی قربانیاں قوم ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھتی رہے گی۔