اسلام آباد پولیس کے بڑے پیمانے پر مشترکہ سرچ آپریشنز ، 24 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا
اسلام آباد پولیس کے بڑے پیمانے پر مشترکہ سرچ آپریشنز ، 24 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا
اسلام آباد۔4مئی (اے پی پی):نے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر مشترکہ سرچ آپریشنز کیے جن کے دوران 24 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا اور منشیات برآمد کی گئی۔ ایک اہلکار نے پیر کواے پی پی کو بتایا ہے کہ یہ آپریشنز کرپا، شالیمار، آبپارہ، ترنول، بھارہ کہو، سبزی منڈی اور کھنہ تھانوں کی حدود میں زونل ایس پیز کی نگرانی میں کیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ موثر چیکنگ کو یقینی بنانے کے لیے لیڈی پولیس اہلکاروں نے بھی آپریشن میں حصہ لیا۔ اہلکار کے مطابق کارروائیوں کے دوران 475 افراد اور 191 گھروں ،30 ہوٹلوں اور 99 دکانوں کی تلاشی لی گئی۔ اہلکار نے کہا کہ 227 موٹر سائیکلوں اور 76 گاڑیوں کی جانچ پڑتال کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ مشتبہ افراد کو 31 موٹر سائیکلوں سمیت مزید تصدیق کے لیے متعلقہ تھانوں میں منتقل کیا گیا۔ اہلکار کے مطابق پولیس نے منشیات فروشوں کو بھی گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے 540 گرام ہیروئن اور 33 گرام آئس برآمد کی۔ انہوں نے بتایا کہ موثر نگرانی کے لیے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر خصوصی ناکے قائم کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تمام پٹرولنگ یونٹس اور خصوصی سکواڈز شہر بھر میں متحرک رہے۔ سینئر افسران سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے فیلڈ میں موجود رہے۔ اہلکار نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ چیکنگ کے دوران پولیس سے تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع دیں۔









