سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی ولولہ انگیز قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) متحد ہے،وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 20 اکتوبر (اے پی پی) وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی ولولہ انگیز قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) متحد ہے۔ جمعہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف آج بھی عوام کے مقبول ترین رہنما ہیں جنہوں نے ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی …

اسلام آباد ۔ 20 اکتوبر (اے پی پی) وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی ولولہ انگیز قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) متحد ہے۔ جمعہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف آج بھی عوام کے مقبول ترین رہنما ہیں جنہوں نے ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف ہی نے ملک بھر میں پاک چین اقتصادی راہداری سمیت عوامی فلاح و بہبود کے دیگر منصوبوں کو شروع کیا۔ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ محمد نواز شریف نے قومی اداروں کے ساتھ محاز آرائی کی پالیسی اختیار نہیں کی بلکہ اپنے مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔

Leave a Reply